53

وزیراعظم آزادکشمیرفاروق حیدربیلہ ماکڑی روڈمظفرآبادکوپختہ کرائیں، اہلیان علاقہ

مظفرآباد(اے جے کے نیوز)بیلہ ماکڑی کی سڑک کم کھنڈرات کامنظرپیش کرکے عوام کیلئے مشکلات پیداکرنے لگی۔سڑک کی حالت اس قدرخراب ہے کہ کوئی بھی رکشہ اس روڈپے جانے کوتیارنہیں۔مٹی ،پتھراورگڑھے اس قدرہیں کہ مٹی سے انسان کاحلیہ بھی تبدیل ہوجاتاہے۔اگرکوئی موٹرسائیکل چلاجائے توپتھراورگڑھے موٹرسائیکل کی تباہی نکال دیتے ہیں۔ان خیالات کااظہارمظفرآبادبیلہ ماکڑی کے رہائشیوں ظہور احمد،غلام رسول،مولانا قاسم بٹ ،محمد عبداللہ،محمدرستم بٹ ،حبیب اللہ،اویس سبحان،ذیشان عبداللہ ودیگرنے کیا۔انہوں نے کہاکہ بیلہ ماکڑی روڈکی حالت خراب سے خراب ترہے۔عوام علاقہ کواس خراب روڈکی وجہ سے بہت سی مشکلات کاسامناہے۔اس سڑک کی حالت اس قدرخستہ ہے کہ کوئی بھی رکشہ والاجانے کوتیارنہیں ہوتااگرکوئی ہوبھی جائے تووہ ضرورت سے بہت زیادہ کرایہ وصول کرتاہے جواس سفرکیلئے مناسب نہیں ہوتا۔عوام کواس کی وجہ سے بہت سے مشکلات ہیں۔ہم وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ اس سڑکو کوپختہ کرائیں تاکہ عوام اس تکلیف سے نجات حاصل کرئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں