پاکستان،باپ نے اپنی سگی بیٹی کو جنسی دردندگی کانشانہ بنادیا

سیالکوٹ (اے جے کے نیوز) پولیس نے سیالکوٹ کے نواحی علاقے پسرور میں سگی بیٹی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر باپ کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق 15 سالہ لڑکی نے والد کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی خالہ کو بتایا جس پر وہ اسے پولیس کے پاس لے گئی جہاں متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کالاس والا گاﺅں سے درندہ صفت شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ایک سال پہلے اس کی والدہ وفات پا گئی تھیں تاہم وہ اپنے دیگر بہن اور بھائیوں کے ساتھ اپنے والد کے ساتھ ہی رہتی تھی اور ایک مرتبہ اس کے والد نے گھرمیں اکیلی پا کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ متعدد بار یہ مکروہ حرکت کرتا رہا ۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں