176

صباقمرکی سالگرہ کے ڈریس کی ویڈیو دیکھ کرآپ توبہ توبہ کرینگے

لاہور(اے جے کے نیوز) صبا قمر شوبز انڈسٹری کا بڑا نام ہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں کام کیا اور دنیا بھر میں اپنے مداح بنانے میں کامیاب ہوگئیں، ماہرہ خان کی طرح صبا قمر نے بھی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں گھر کیا، آج پانچ اپریل کو صبا قمر اپنی پینتیسویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس دوران ایسا لباس زیب تن کرلیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا۔

صبا قمر کی سالگرہ کی ویڈیو سامنے آئی تو جہاں ان کے چاہنے والوں نے سالگرہ کی مبارکبادیں دیں، وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین آپے سے باہر ہوگئے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ویسے تو ڈرامہ ایسے کردی اور حقیقی چہرہ یہ ہے ڈرامہ کوئین‘۔

ایک اور نے لکھا کہ ” تبصرے پڑھ رہا ہوں، ماشاءاللہ ، تمام نمازی پرہیزی ہیں‘۔

ایک دل جلے نے لکھا’ اس کی ڈریسنگ دیکھو اور ویسے بھی ان کے ڈرامے دیکھ کر ان کی سپورٹ ہم نہیں کرتے ہیں، یہ اوقات بھول جاتے ہیں، سپورٹ کرنا بند کریں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ” انہیں شہرت کیلئے ایسی حرکات کرنے کی ضرورت نہیں لیکن انہیں سمجھا کون سکتا ہے“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں