233

حناربانی کھرپچھلے دوسال سے یہ شرمناک کام کرتی آرہی ہیں

 اسلام آباد(اے جے کے نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے حنا ربانی کھر کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کی دھمکی پر ثبوت پیش کردیے ہیں۔

فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں حنا ربانی کھر کی ٹیکسٹائل مل کے کیس سے متعلق تفصیلات شیئر کیں اور سابق وزیر خارجہ کو مخاطب کرکے کہا کہ اپنے ڈیفالٹر ہونے کی تفصیلات چیک کرلیں۔ فواد چوہدری نے حنا ربانی کھر سے کہا کہ وہ وکیلوں پر اپنی فیس ضائع کرنے کے بجائے اپنے بقایا جات ادا کردیں تو مہربانی ہوگی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے بجلی چوری کے کیس میں 2 سال سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے۔ فواد چوہدری کے اس الزام کے جواب میں حنا ربانی کھر نے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ الزامات کے ذریعے کردار کشی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکی ہے، اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پی ٹی آئی اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں