155

شبِ برات کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

کراچی (اے۔جے۔کے نیوز) رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شعبان المعظم کے چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم شعبان بروز اتوار بمطابق 7 اپریل کو ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ شب برات 20 اپریل کو ہوگی۔ خیال رہے کہ شعبان المعظم کی پندرہویں رات کو شب برات کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں