264

سعودی فوٹو گرافر نے دوران طواف ،خانہ کعبہ کی تصویر کھینچی تو تصویر میں ایسا کیا سامنے آگیا

گزشتہ چند روز سےایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں طواف حج کے دوران حجاج کرام کی موجودگی نے وہاں دل کی تصویر بنا دی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے معروف فوٹو گرافر احمد حاضر نےاس سال حج کے دوران ایک تصویر بنائی جس میں واضح طو ر ہر ایک خانہ کعبہ میں حجاج کرام کی موجودگی میں دل بنتانظر آرہا ہے ۔احمد حاضرکا کہنا تھا

کہ یہ تصویر میں نے اس وقت لی جب حج کے دوران مسجد الحرام میں صفائی کرنے والوں نے زرا دیر کو طواف میں مصروف حاجیوں کو صفائی کی غرض سے وہاں سے تھوڑا پیچھے ہٹنے کا کہا ۔ جیسے ہی لوگ پیچھے ہٹے ویسے ہی قدرت کی طرف سے ایک انسانی دل بن گیا۔احمد حاضر کہتے ہیں کہ میں نے جیسے ہی یہ منظر دیکھا میری زبان سبحان اللہ کہہ اٹھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں