395

ایک ہوٹل نے کمراکرائے میں لینے پر فحش اداکارہ کیساتھ وقت گزارنے کی پیشکش کردی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ہوٹلز اپنی پرموشن کرنے اور کسٹمرز کو لبھانے کے لیے کئی طرح کی آفرز دیتے ہیں۔ ایسے ہی اب ایک جاپانی ہوٹل نے گاہکوں کوانتہائی شرمناک پیشکش کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ہوٹل ’سیکورا ٹورسٹ‘ نامی ایک ٹور آپریٹنگ کمپنی کے زیرانتظام ہے، جس کی طرف سے لوگوں کو پیشکش کی گئی ہے کہ جو شخص ان کے ہوٹل میں کمرہ لے گا وہ مفت میں فحش فلموں کی اداکارہ ’شوکا تاکاہاشی‘(Shoka Takahashi)کے ساتھ وقت گزار سکے گا۔

کمپنی کے مطابق گاہکوں کو ہوٹل کے کمرے کے لیے ایک رات کا 890پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 64ہزار روپے)کرایہ ادا کرنا ہو گا اور اسی کرائے میں انہیں شوکاتاکاہاشی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا جائے گا۔ اداکارہ ہر مہمان کے ساتھ تین تصاویر بنوائیں گی اور انہیں آٹوگراف دیں گی۔ تاہم اس پیشکش سے ’فائدہ‘ اٹھانے کے لیے سیاحوں کو جاپانی زبان کی کچھ شدھ بدھ ہونی چاہیے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جو سیاح جاپانی زبان میں معمول کی ہدایات نہ سمجھ سکیں انہیں وہ اپنی سروسز فراہم نہیں کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں