خاتون نے بیک وقت دوالگ الگ مردوں کے بچوں کوجنم دیدیا؟مگر کیسے؟آپ حیران رہ جائینگے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصنوعی طریقہ¿ افزائش ’آئی وی ایف‘ کے ذریعے کسی خاتون کا بیک وقت دو مردوں کے بچوں کی ماں بننا تو قابل فہم ہے اور اس نوعیت کے واقعات مغربی دنیا میں دیکھے جا چکے ہیں لیکن فطری طور پر کسی خاتون کا بیک وقت دو الگ الگ مردوں کے بچے پیدا کرنا کسی عجوبے سے کم نہیں تاہم یہ عجوبہ چین میں رونما ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چین کے شہر ژیامن (Xiamen)میں رونما ہونے والا یہ متحرکن واقعہ کچھ یوں ہے کہ چین کے ایک ہسپتال میں خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ان میں سے ایک کی شکل ماں باپ سے یکسر مختلف تھی جس پر خاتون کا شوہر متفکر ہوا۔ بعد ازاں پولیس سٹیشن کی طرف انہیں بچوں کی رجسٹریشن کے لیے ولدیت کے ٹیسٹ کرانے کو کہاتاہم جب یہ ٹیسٹ کیے گئے تو خاتون کی اپنے شوہر سے بے وفائی پکڑی گئی کیونکہ ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق ان میں ایک بچہ اس کے شوہر کا تھا جبکہ ایک کسی اور مرد کا تھا۔

اس جوڑے نے بچوں کی ولدیت ثابت کرنے کے لیے فیوجیان ژینگ تئی فرانزک آئی ڈینٹی فکیشن سنٹر سے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے۔ ٹیسٹ کے نتائج دیکھ کر سنٹر کا ڈائریکٹر ژینگ غصے میں آ گیا اور خاتون سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔ خاتون نے پہلے تو کسی غیرمرد کے ساتھ تعلق سے انکار کیا اور شوہر پر الزام عائد کر دیا کہ وہ اس پر جھوٹا الزام عائد کر رہا ہے لیکن جب ژینگ کے ٹیسٹ کے نتائج اس کے سامنے رکھے تو اس نے ایک اور مرد کے ساتھ جسمانی تعلق کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ اس مرد کے ساتھ اس نے صرف ایک بار جنسی تعلق قائم کیا تھا۔خاتون کے ژیاﺅلونگ (Xiaolong)نامی شوہر کا کہنا ہے کہ ”میں اپنے بچوں کو پالنے کے لیے تیار ہوں لیکن کسی اور کے بچے کو میں نہیں پالوں گا۔“ اس عجیب و غریب واقعے پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اگر کوئی خاتون ایک ہی دن دو مختلف مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرے تو دونوں مردوں سے اس کے حاملہ ہونے کا امکان ہوتا ہے تاہم ایسے واقعات طبی تاریخ میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ایک ہی دن دو مردوں کے ساتھ تعلق قائم کرنے والی 13ہزار خواتین میں سے کسی ایک کے ہاں ایسا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق طبی تاریخ میں اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے جو واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں وہ بھی چین میں ہی رونما ہوئے تھے۔ ایسا ایک واقعہ 2014ءمیں ہوا تھا جب چین کے مشرقی شہر ژیوو (Yiwu)کے ایک امیر اور معروف کاروباری شخص ژاﺅ گینگ کی بیوی نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ان میں سے بھی ایک بچہ کسی اور مرد کا تھا۔ اس بچے کی آنکھ کی پتلیاں دہری تھیں جو ژاﺅ کے خاندان میں کسی کی بھی نہیں تھیں، اس کے علاوہ اس بچے کی شکل بھی یکسر مختلف تھی۔ اس پر ژاﺅ گینگ کو شک گزرا اور اس نے ٹیسٹ کروایا تو ژیاﺅلونگ کی بیوی کی طرح اس کی بیوی کی بھی بے وفائی پکڑی گئی اور اس نے بھی ایک اور مرد کے ساتھ جنسی تعلق کا اعتراف کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں