آمدہ الیکشن کس جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑینگے ؟سب بتادیا، فاروق حیدرکوہم فرشتہ نماانسان سمجھتے تھے،فاروق حیدرنے مخصوص ٹولے سے بلیک میل ہوکر اُمیدواروں سے پیسے لیے،،ملک ظفر کے لیگی حکومت بارے تہلکہ خیزانکشافات

کوٹلی(وجدان یوسف جنگیال سے)ہم نے سن رکھاتھاکہ فاروق حیدرٹینٹوں میں رہتے ہیں۔نہایت ہی سادہ انسان ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کوہم فرشتہ نماانسان سمجھتے تھے،مگرجب کسی بندے سے واسطہ پڑتاہے تواسکی اصلیت کاتب پتہ چلتاہے۔فاروق حیدرخان نے مخصوص ٹولے سے بلیک میل ہوکراُمیدواروں سے پیسے لیے۔حلقہ ان لوگوں کے حوالے کردیاگیاجواپنی چاردیواری کے تقدس کوبحال نہیں رکھ سکتے۔2021 میں مسلم لیگ ن کااُمیدوارنہیں ہوں گا۔لیگی دورحکومت میں خواتین کونوکریوں کاجھانسہ دیکرانکی عزتیں لوٹی جاتی ہیں۔ان خیالات کااظہارسابق امیدواراسمبلی حلقہ 1 کوٹلی ملک ظفرنے اے جے کے نیوزکے پروگرام پوسٹمارٹم میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سردارسکندرحیات خان ہمیشہ اصلاح کی بات کرتے ہیں۔سردارسکندرحیات خان نے ایک انٹرویوکے دوران ایک لفظ استعمال کیاگیاتوہ لفظ ٹوڈری تھاان لوگوں کوتشبیہ دیتے ہوئے ٹوڈری کہاتھاا کاشمارمرغی کی اس ٹوڈری جیسی ہے جنکاشمارگوشت میں نہیں ہوتااورمیں ان لوگوں کانام نہیں لیناچاہتا۔انہیں آزادکشمیربھرکے عوام جانتے ہیں۔میں ان لوگوں کونام اپنی زبان سے لینامناسب نہیں سمجھوں گا۔ایک سوال کے جواب میں ملک ظفرنے کہاکہ 2016 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ پرامیدواروں کوٹکٹ دینے کیلئے پیسے کی انوالومنٹ تھی چنددلال جن کاانتہائی اہم رول ٹکٹ دلوانے اورکینسل کروانے میں تھاان کی دلالیوں اورپیسے کے زورپرہمیں 2016 کے الیکشن کے ٹکٹ سے محروم کیاگیا۔فاروق حیدرنے مخصوص ٹولے سے بلیک میل ہو کرامیدواروں سے پیسے لیے؟ن لیگ کادورحکومت تاریخ کاسیاہ ترین دورحکومت ہے۔ن لیگی دورحکومت میں خواتین کے ساتھ نوکریوں کاجھانسہ دیکرعزتیں لوٹیں گی۔بندے کوجب کسی سے واسطہ پڑتاہے توتب پتہ چلتاہے فاروق حیدرکوہم فرشتہ نماانسان سمجھتے تھے۔فاروق حیدرکاضمیراندرسے ملامت کرتاہے کہ ہم نے ایسے لوگوں کے حوالے یہ حلقہ کردیاجواپنے گھرکی چادرچاردیواری کاتقدس بحال نہیں کرسکتے۔ن لیگ میں بہت سے ایسے امیدوارالیکشن جیتے جوبلدیاتی انتخاب تک نہیں جیت سکتے۔مسلم لیگ ن کو2021 میں آزادکشمیرکے29 حلقہ جات سے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں تک نہیں ملیں گی۔2021 میں کسی بھی طریقے سے مسلم لیگ ن کاامیدوارنہیں ہوں گا۔فاروق حیدرکواپنالیڈرماناتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں