229

9 منٹ میں 4 لڑکوں اور 2 بیٹیوں کو جنم دینے والی خاتون


 بوسٹن (اے جے کے نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر بوسٹن میں ایک خاتون نے 9 منٹ میں 6 بچوں کو جنم دیا ہے، نومولود بچوں میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔

بوسٹن کے ویمنز ہاسپٹل آف ٹیکساس میں تھیلما چیاکا نامی خاتون نے 15 مارچ کو 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 4 اعشاریہ 7 ارب خواتین میں سے کوئی ایک ایسی ہوتی ہے جو ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیتی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے ہسپتال میں 15 مارچ کی صبح 4 بج کر 50 منٹ سے 4 بج کر 59 منٹ کے دوران 4 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا ۔

انتظامیہ کے مطابق نومولود بچوں کا وزن ایک پونڈ 12 اونس سے 2 پونڈ 14 اونس تک کے درمیان ہے اور ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بچوں کو فی الحال آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

تھیلما چیاکا نے اپنی بیٹیوں کونامجینا اور جوریل کے نام دیے ہیں جبکہ انہوں نے فی الحال اپنے بیٹوں کو کوئی نام نہیں دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں