137

کوٹلی پولیس کی بھرپورکارروائی،ملزم غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار

کوٹلی(اے جے کے نیوز)تھانہ پولیس کوٹلی کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائیاں جاری۔ملزم ناجائزاسلحہ سمیت گرفتار۔مقدمہ درج تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ عرفان سلیم کاجرائم پیشہ عناصرکاقلع قمع کرنے کے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایس ایچ اوکوٹلی چوہدری مہربان نے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں چوہدری خلیل،عبدالغفار،محمدبوستان اورراجہ سفیان شامل تھے۔پولیس کی اس خصوصی ٹیم کی نگرانی خودایس ایچ اوکوٹلی کررہے تھے۔پولیس کی خصوصی ٹیم کوذرائع نے اطلاع دی کہ ایک شخص مشکو ک سرگرمی میں ملوث پایاگیاہے جس پرپولیس ٹیم نے ہاؤسنگ سکیم کوٹلی پرچھاپہ مارتے ہوئے ملزم بنارس ولداسلم خان قوم بھٹی ساکن دندلی کوگرفتارکرتے ہوئے دوران تلاشی ملزم کے زیرقبضہ سے 30 بورپسٹل ،چھ گولیاں اورگترابرآمدکرلیا۔ملزم کیخلاف 15 ضمن 2 arm act کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں