1,198

جاویدنذیربڑالوی نے پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کراس سیاسی جماعت میں شمولیت کافیصلہ کرلیا

کوٹلی(وجدان یوسف جنگیال سے)پیپلزپارٹی کوحلقہ 1 کوٹلی سے 440 وولٹ کاجھٹکالگنے والاہے۔جاویدنذیربڑالوی نے پیپلزپارٹی سے سیاسی وابستگی ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔برادری سمیت ہزاروں کارکنان کے ساتھ دوسری سیاسی جماعت میں اڑان بھرنے کیلئے تیاری۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماجاویدنذیربڑالوی جنکے تعلقات پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ شخصیات جیسے بلاول بھٹو،فریال تالپور،آصف علی زرداری اوردیگرکیساتھ ذاتی حیثیت پرہیں۔جاویدنذیربڑالوی کی پیپلزپارٹی کے ساتھ بے شمارخدمات ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیاکہ اسلام آبادمیں کشمیرتحریک انصاف کے صدربیرسٹرسلطان محمودچوہدری اورجاویدنذیربڑالوی کی ایک میٹنگ منعقدہوئی جس میں سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے جاویدنذیربڑالوی کوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیاکہ بیرسٹرسلطان کاجاویدنذیربڑالوی کوصرف پی ٹی آئی میں شمولیت کی حدتک دعوت نامہ نہیں تھابلکہ حلقہ 1 کوٹلی میں مضبوط اُمیدوارکے طورپرجاویدنذیربڑالوی کولانے کافیصلہ کیاگیاہے۔کچھ روزقبل بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے آمدہ انتخابات میں کسی بھی سیاست جماعت سے اتحاد نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔حلقہ 1 کوٹلی میں پی ٹی آئی کامضبوط امیدوارنہ ہونے کیو جہ سے بیرسٹرسلطان کاجاویدنذیربڑالوی سے ملاقات اورجماعت میں دعوت دینے پردلچسپ صورتحال اس وقت ہوئی جب جاویدنذیربڑالوی نے پیپلزپارٹی سے سیاسی وابستگی ختم کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ کرلیاہے۔ذرائع نے انکشاف کیاکہ اگلے چندروزمیں جاویدنذیربڑالوی اپنی برادری سمیت ہزاروں کارکنان کی موجودگی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کرینگے اورآزادکشمیرکے آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی طرف سے حلقہ 1 کوٹلی کے امیدوارکے طورپرسامنے آئینگے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں