104

ڈڈیال،ڈمپرخطرناک حادثہ کاشکارہوگیا

ڈڈیال (اے جے کے نیوز)دھان گلی پُل کے نواح میں شاہ خاکی کے مقام پرپولیس شاہ خاکی چیک پوسٹ کے قریب خطر ناک موڑ کاٹتے ہوئے بجری سے لوڈ ڈمپر بے قابو ہو گیا اور نیچے ندی میں جا گر ا ، ڈرائیور بارے بتایا جا رہا ہے کہ چھوٹی موٹی چوٹیں آئی ہیں ، حادثے کی وجہ محکمہ ہائی وے بنا اور ناقص میٹریل کا استعمال کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی حادثے کو دیکھ کر موقع پر لوگوں کا رش بڑھ گیا اور انتظامیہ کی نااہلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تفصیلات کے مطابق شاہ خاکی کے مقام پر یہ پہلا حادثہ نہیں بلکہ اس سے قبل متعدد بار یہاں پر حادثات رونما ہو چکے ہیں جبکہ انتظامیہ نے مکمل طور پر چپ سادھ رکھی ہے اس موقع پر وہاں پر موجود لوگوں کا کہنا تھا خطرناک موڑ کو ٹھیک نہیں کیا جا رہا اگر محکمہ مرمت کرواتا ہے تو ٹھیکدار ناقص میٹریل استعمال کرتا ہے محکمہ کی جانب سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہونا معمول بنتا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور انتظامیہ کی نااہلی منہ بولتا ثبوت پیش کر رہی ہے ڈڈیال کی عوام اور شاہ خاکی کی عوام نے وفاقی حکومت اور آزاد حکومت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ان خطرناک موڑوں کو ٹھیک کیا جائے اور قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کے لیے ٹھوس حفاظتی اقدامات کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں