94

وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزیراعلیٰ پنجاب اوروزراء سے کم نکلی،جانتے ہیں کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

لاہور(اے این این ) عام طور پر وزیراعظم کی تنخواہ وزرا ء کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزرائے اعلیٰ اور وزرا سے کم ہے؟۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ7 ہزار 280 روپے ہے جب کہ دیگر الائونس علیحدہ ہیں۔وزیراعظم کو مہمانداری الائونس 50 ہزار روپے جب کہ ایڈہاک ریلیف الائونس 21 ہزار 456 روپے ملتا ہے، ان کو دو مزید ایڈہاک ریلیف الائونس ملتے ہیں جن میں سے ایک 12 ہزار 110 روپے اور دوسرا 10 ہزار 728 روپے کا ہے۔وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے کی ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے جب کہ سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم کو ٹیکس کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے۔لیکن وزیراعظم کے مقابلے میں وفاقی وزرا کی تنخواہ اڑھائی لاکھ روپے کے قریب ہے جب کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں