65

میرپور،چوروں کاراج،لاکھوں روپے مالیت کاسامان چوری،شہریوں میں تشویش کی لہر

میرپور (اے جے کے نیوز) لوڈرگاڑیوں کے مالکان چوروں کے نرغے میں، پچھلے دوماہ سے گاڑیوں میں نصب لاکھوں روپے مالیت کی 120بیٹریاں، ٹیپ ریکارڈر ، ڈیزل اوردیگر اشیاء چوری کرلی گئیں ہیں جبکہ کئی رکشوں کے انجن بھی غائب ہوچکے ہیں ان چوریوں میں منظم گروہ متحرک ہے گذشتہ دنوں گاڑی مالک نے ایک چورکورنگے ہاتھوں چوری کرتے ہوئے پگڑکرپولیس کے حوالے کیاجبکہ اس کے دیگرساتھی اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے آئی جی پولیس ، ڈی آئی جی پولیس ہمیں تحفظ فراہم کریں چوروں کے گینگ کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ی جائے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کامیرپور پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ ان خیالات کااظہار ٹریکٹر ، ڈمپرٹرک ،شاہ زور اور دیگر لوڈر گاڑیوں کے مالکان نے میرپور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا متاثرہ افراد میں چوہدری محمد عرفان ، ٹھیکیدار محمد اجمل، صاحب خان ، لال زرخان ، محمد مظفر، عبدالواحد ، عدالت حسین ، عرفان اللہ ، اسرارشریف ، رحمان اللہ ، ارشد محمود، لال محمد ، محمد ریاض ، خادم حسین محمد منیر ودیگر شامل تھے نے کہاکہ ہم اپنے بچوں کاپیٹ پالنے کیلئے حق حلال کا رزق کمانے کیلئے گاڑیاں چلا کرگزارہ کرتے ہیں گاڑیاں مختلف جگہوں پر کھڑی کرکے رزق کی تلاش میں ہوتے ہیں ان علاقوں میں نومہال ،کھمبال ، کلیال ، اکبرروڈ ،کھاڑک ، بندروڈ ، سی فور ، علامہ اقبال روڈ ، نیو بندرال ، تھوتھال ، یتیم خانہ ہال روڈ ، PSOپمپ ایف ون ، قائداعظم چوک اسٹیڈیم شامل ہیں پچھلے دو ماہ سے ہماری کھڑی گاڑیوں سے 120کے قریب بیٹریاں جن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے ٹیپ ریکارڈ ر ، ڈیزل چوری کرلیاگیا ہے جس کاتسلسل جاری ہے گذشتہ دنوں ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک چور کورنگے ہاتھوں پکڑ کرپولیس تھانہ تھوتھال میں دیاجس کانام منیر ولد محمد شفیع ساکن بن خرماں ہے جبکہ دیگرساتھی اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے یہ چوروں کابڑا گروہ ہے جن کے پاس مہران کار ہے اوررکشہ بھی واردات کیلئے استعمال کیاجاتاہے ان کے پاس اسلحہ بھی ہوتاہے چوریوں کے سبب ہمیں لاکھوں روپے نقصان کاسامنا ہے ہماری زندگیاں بھی داؤ پر لگی ہوئی ہیں ہمارآئی جی، ڈی آئی جی آزادکشمیر سے مطالبہ ہے کہ ہمیں فوری انصاف فراہم کیاجائے اور اس خطرناک گینگ کوگرفتار کیاجائے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں