152

بھمبر،پی ٹی آئی کے ضلع صدر چوہدری ریاض اورشمائل ریاض کے ظلم وستم کاشکارمظلوم خاندان دادرسی کیلئے صحافیوں کے پاس پہنچ گیا

بھمبر (اے جے کے نیوز) تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری ریاض احمد کے خاندان کے ظلم و ستم کا شکار مظلوم خاندان دادرسی کے لیے کشمیر پریس کلب پہنچ آیا میری زندگی خطرے میں ہے شمائل ریاض نے میری بچیوں کو مار کر گھر سے نکال دیا ، گھر سے سامان بھی نہ اٹھانے دیا ، در در کی ٹھوکر یں کھانے پر مجبور ہوں پولیس تحفظ فراہم کرے اور میر ی تنخواہ سمیت میرا سامان بھی واپس دلوائے ، تھانہ علی بیگ میں درخواست بھی دے چکا ہوں ، مظلوم خاندان کے سربراہ ارشد محمود نے اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں تقریبا 10 ماہ چوہدری ریاض احمد کی زمینوں پر کام کررہا تھا گزشتہ دنوں کسگمہ سے کسی کام کے لیے باہر گیا تو میری غیر موجودگی میں شمائل ریاض نے گھر آکر نہ صرف بچوں پر ظلم تشدد کیا بلکہ کھڑے کھڑے گھر سے باہر نکال دیا ، انہوں نے کہا جب میری پوری فیملی کے ہمراہ ان کی زمینوں پر کام کے لیے گیا تو شمائل نے میرے بچے کو موٹر سائیکل سی ڈی 70 دیا اور کہا کہ اس کو کام کے لیے استعمال کرو بعد میں انہوں نے ہم سے اپنے کام کے لیے استعمال ہونے والے موٹرسائیکل کے17 ہزار روپے بھی وصول کرلیے اور کاغذات بھی نہیں دئیے ، ارشد محمود نے بتایا کہ جو میری تنخواہ 16 ہزار روپے بھی انہوں نے ادا نہیں کی ، گھر کا سارا سامان بھی انہوں نے اپنے قبضہ میں لے لیا اور مجھے الٹا دھمکار ہے ہیں اس لیے ضلعی انتظامیہ اور ایس پی ضلع بھمبر اس کا نوٹس لیں اور میرے ساتھ انصاف فراہم کریں تاکہ میں در در کی ٹھوکریں کھانے سے محفوظ ہو سکوں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں