میرپور،ڈی آئی جی پولیس بھی قانون کے شکنجے میں آنے سے بچ نہ سکے

میرپور(اے جے کے نیوز)ڈی آئی جی پولیس چوہدری سجادکی گاڑی رانگ پارکنگ کے باعث ٹریفک پولیس میرپورنے لفٹ کرلیااوربعدازاں قانون کے مطابق چالان بھی کیاگیا۔ڈی آئی جی چوہدری سجادآج کل راولاکوٹ میں تعینات ہیں وہ گاڑی میں موجودنہیں تھے لیکن وہ قانون کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے۔یادرہے کہ موجودہ ٹریفک کے سخت قانون بنانے والوں میں چوہدری سجادپیش پیش ہیں۔اس معاملے میں انکی خاموشی پرآفیسرموصوف خراج تحسین کے قابل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں