179

آزادکشمیرکاایساضلع جہاں صرف پولیس کے کل 8 ہیڈکانسٹیبلان ہیں

مظفرآباد ( اے جے کے نیوز ) ضلع جہلم ویلی کا قیام سال2009میں عمل میں لایا گیا لیکن پولیس کی نفری ابھی تک پوری نہیں ہوئی ،حکومتی اور محکمانہ عدم توجہی کے باعث ملازمین عرصہ10سال سے ترقیابی کے منتظر ہیں ، دیگر اضلاع کے جونئیر ملازمین ضلع جہلم ویلی کے ملازمین سے سینئر ہو گئے ہیں ۔ پورے ضلع جہلم ویلی میں کل8ہیڈ کانسٹیبلان ہیں ۔ اور اس سے بڑا ستم یہ ہے کہ تنخواہ میں بھی فرق ہے ٹی اے ڈی اے کی مد میں 2600کی کٹوتی کی جارہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلع میں کم از کم 35سے40ہیڈ کانسٹیبلان کی آسامیاں دی جائیں اور بیس بیس سال سے کورسز پاس ملازمین ترقیابی کے منتظر ہیں جن کو ان کا حق دیا جانا چاہیے تاکہ ضرورت پوری ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس ضلع جہلم ویلی کے ملازمین کی پریشانیو ں کا بھی ازالہ ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں