200

کوٹلی پولیس کی دبنگ کارروائی،ملزم شراب کی بڑی کھیپ سمیت گرفتارکرلیا

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف بڑی کارروائی۔ملزم کوشراب کی بڑی کھیپ سمیت گرفتارکرلیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج،مزیدتفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ عرفان سلیم کی جرائم پیشہ عناصرکے خاتمے کے خصوصی مشن کوآگے بڑھاتے ہوئے ایس ایچ اوکوٹلی چوہدری مہربان کی آئے روزدبنگ کارروائیوں نے جرائم پیشہ عناصرمیں کھلبلی مچادی۔ایس ایچ اوکوٹلی چوہدری مہربان کواطلاع ملی کہ ایک شخص کے پاس شراب کی بڑی کھیپ ہے جس پرایس ایچ اوکوٹلی نے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں سب انسپکٹراشتیاق علی،محمدجمیل،خلیل احمد،قیوم انصاری،ثاقب بشیر،محمدبوستان،راجہ سفیان ،عبدالغفارشامل تھے۔پولیس کی خصوصی ٹیم نے ٹینڈہ کلاہ میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ثاقب عرف ثقاف ولدشبیرقوم ملک ساکن ٹینڈہ کلاہ کوگرفتارکرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 130 اعلیٰ کوالٹی شراب برآمدکرتے ہوئے ۔ملزم کیخلاف 3/4 امتناعی منشیات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں