122

اس علم کو حاصل کرنے والا اللہ کی جانب سے رہنمائی حاصل کرتا ہے غیبی اشارے حاصل کرنے کا ایسا طریقہ کہ کام شروع کرنے سے پہلے ہی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ اس کا نتیجہ اچھا نکلے گا کہ نہیں

دنیا میں مختلف بادشاہ غیبی امداد یا اشاروں سے مدد حاصل کرتے رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے وہ عموماََ کاہنوں کی مدد حاصل کرتے تھے مگر اسلام نے کہانت اور جادو کو حرام قرار دیتے ہوئے اللہ سے مدد طلب کرنے کی تعلیم دی۔ کوئی بھی کاروبار یا کام شروع کرنے سے پہلے ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کاروبار یا کام کی بابت کہ یہ اچھا ہو گا یا نہیں معلومات مل جائیں جس کیلئے مسلمان عموماََ استخارہ کرتے ہیں۔ استخارہ دراصل مسلمانوں کی میراث ہے جس کے ذریعے مسلمان تائید خداوندی اور رہنمائی حاصل کر سکتاہے اور اس کے ذریعے کسی بھی کام کو انجام دینے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔ اگر کسی کام کے متعلق معلوم نہ ہو رہا ہو کہ اس کا نتیجہ اچھا نکلے گا یا نہیں تو چاہئے کہ رات کو بعد از نماز عشاء اول و آخر11مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ900مرتبہ اللہ کریم کے اسم مبارکہ یاعلیم یا خبیر بحق یا حلیم کو مسلسل سات7رات پڑھتا رہے اور کسی سے بات کیے بغیر سو جائے تو خواب میں اسے کام کے انجام کے بارے میں اشارہ غیبی سے اچھا یا برے ہونے کا پورا حال بتا دیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں