208

غلطی سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر واپس لانے کا بے حد آسان طریقہ جانیں

بعض اوقات غلطی سے سمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرے سے اہم تصویر ڈیلیٹ ہو جاتی ہے تاہم یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ سمارٹ ڈیوائسز پر ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں ذرا سی محنت کے بعد واپس لایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے سمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں تو فوری طور پر وائی فائی منقطع کر دیں اور اسے سلیپ موڈ پر ڈال دیں، اگر ڈیجیٹل کیمرے میں ایسا ہوا ہے تو اسے بند کر کے کارڈ کو باہر نکال لیں۔ اس سے 2 فائدے ہوتے ہیں، پہلا تو یہ کہ ڈیلیٹ ہونے کا عمل مکمل ہونے سے پہلے تھم جاتا ہے۔دوسرے یہ کہ اس سے ڈیوائس کو ڈیلیٹ فائلز کے ڈیٹا پر اوور رائٹنگ سے روکا جاسکتا ہے، ڈیلیٹ شدہ تصویر کو واپس لانے کیلئے یہ بہت ضروری عمل ہیں۔ اینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کیلئے ایک بہترین مفت ٹول دستیاب ہے جسے ڈسک ڈگر کہا جاتا ہے۔ اس کا بیسِک فوٹو سکین کافی موثر ثابت ہوتا ہے تاہم تصویر کا ریزولوشن متاثر ہو سکتا ہے۔ آئی او ایس میں ایک فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جہاں ڈیلیٹ ہونیوالی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں، اس مدت کے دوران وہاں سے تصاویر کو واپس فون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں