152

خود کو پاک فوج کا میجر ظاہر کرنیوالا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سعدی ٹاون میں پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران خود کو آرمی کا میجر ظاہر کرنے کا والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم سے آرمی کے یونیفارم میں متعدد تصاویر برآمد ہوئیں۔

دنیا نیوز کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ بیس ہزار کی رقم دو موبائل فونز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔ ملزم سے کپڑوں سے بھرا سفری بیگ اور آرمی کی یونیفارم میں جعلی تصاویر پولیس نے تحویل میں لے لی ۔ متعلقہ اشیاء برآمد ہونے پر پولیس اہلکار بھی کچھ دیر کیلئے شش وپنج میں مبتلاء ہوگئے لیکن جلد ہی واضح ہوگیا کہ ملزم کا مسلح افواج کیساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں