358

برطانیہ،ویزافیس بڑھادی گئی،نئی ویزاپالیسی کابھی اعلان کردیاگیا

لندن(اے جے کے نیوز)برطانیہ نے 29 مارچ سے سیاحتی ویزے کی فیس میں اضافے کااعلان کردیا۔اس سے قبل امریکہ نے بھی ویزہ فیس میں اضافہ کیاتھا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے بعدبرطانیہ کی جانب سے سیاحتی ویزے کی فیسوں میں اضافہ کردیاگیا،جسکااطلاق 29 مارچ سے ہوگا۔اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ چھ ماہ کے سیاحتی ویزے کی فیس 93 سے بڑھاکر95 پاؤندجبکہ دوسالہ ویزے کی فیس 350 سے بڑھاکر361 ،دس سال کی ویزہ فیس سات سواٹھانوے سے بڑھاکرآٹھ سوبائیس پاؤنڈمقررکردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اکیڈمک ویزا اورپریمیئرویزاسروس فیس میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔یادرہے کہ تین روزقبل امریکہ کی جانب سے پاکستان کیلئے نئی ویزامتعارف کرائی گئی تھی جس میں ویزامدت میں کمی، ویزافیس میں اضافہ شامل تھا۔امریکہ سفارتخانے کے مطابق پاکستانیوں کیلئے ویزامدت پانچ سال سے کم کرکے تین ماہ کردی گئی جبکہ صحافیوں کوتین ماہ کاویزاجاری کرئے اورسرکاری حکام کوویزاکام کی مدت کومدنظررکھ کرجاری کیاجائیگا۔اس کے علاوہ امریکی ویزے کی فیس 160 ڈلرزسے بڑھاکر192 ڈالرزکی دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں