105

انسانی جسم کے بارے میں دلچسپ معلومات

ماہرین کہتے ہیں کے انسان کا دماغ دن کے مقابلے رات کو زیادہ ایکٹو( Active )ہوتا ہے.

جس انسان کو جتنے زیادہ خواب آتے ہیں.اتنا ہی زیادہ اس کا IQ ہوتا ہے.یعنی اتنی ہی زیادہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت .

انسان کے چہرے کے بال جسم پر موجود دوسرے بالوں سے زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں.

اس کے علاوہ درمیانی انگلی کا ناخون دوسری انگلیوں کے ناخون سے زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں.

ہمارے ایک صحت مند بال کی عمر تین سے سات  سال ہوتی ہے.

خواتین کا دل مردوں کے دل سے دگنا تیز دھڑکتا ہے.اس کے علاوہ خواتین کی آنکھ ایک دن میں مردوں سے دگنا بار جپکتی ہے.

عورتوں کی سونگھنے کی صلاحیت بہت تیز ہوتی ہے.

ایک عام آدمی میں کل6.8 لیٹر خون ہوتا ہے.جبکہ ایک عورت میں صرف 5لیٹر خون ہوتا ہے.

ہماری ساری زندگی کے دوران ہم اتنا تھوک پیدا کرتے ہیں جس سے دو سوئمنگ پول بھر سکتے ہیں.

زیادہ کھانا کھانے سے ہماری سننے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے.

ماہرین کہتے ہیں کے ہر انسان کے ہاتھوں اور زبان کا پرنٹ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے.

ماہرین کہتے ہیں کے صبح کے وقت ہم شام کے  مقابلے ایک سینٹی میٹر لمبے ہوتے ہیں.

جبڑے کی ہڈی ہمارے جسم کی سب سے مضبوط ہڈی ہوتی ہے.اس کے علاوہ ہمارے ہاتھوں اور پاؤں میں ہی ہمارے جسم میں موجود کل ہڈیوں کی مقدار کا نصف ہوتیں ہیں. 

پیدائش کے وقت ہم color blind ہوتے ہیں ور صرف سفید اور کالی رنگ کی چیز کو ہی دیکھ سکتے ہیں.

انسانی جسم کا صرف ایک ہی حصہ ہے جہاں خون نہیں جاتا وہ ہے ہماری آنکھ میں موجود ڈھیلا ( Cornea ). یہ اپنی آکسیجن براہ راست ہوا سے ہی لے لیتا  ہے .

ہم کھانے کے بنا بیس دن تو رہ سکتے ہیں.لیکن ہم پانی کے بنا دو دن بھی نہیں رے سکتے .

ہمارا ہڈیوں کا ڈانچہ ہر دس سال کے بعد نیا بنتا  ہے.

ایک دن میں ہمارا دل تقریباً ایک لاکھ بار دھڑکتا ہے.یعنی ایک سال میں چھتیس کروڑ پانچ لاکھ بار .

ہمارا ہاضمہ تقریباً بارہ گھنٹے میں ہمارا سارا کھایا ہوا کھانا ہضم کر لیتا ہے.

ہمارا جسم تقریباً %75پانی پر مشتمل ہوتا ہے.جبکہ ہمارا دماغ %80پانی پر مشتمل ہوتا ہے.

جب ہم پیدا ہوتے ہیں تو ہمارے جسم میں کل300 ہڈیاں ہوتیں ہیں.لیکن بعد میں کم ہو کر صرف 206رہ جاتیں ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں