646

سردارسکندرحیات کی پنشن بندش کے معاملے کاڈراپ سین ہوگیا

اسلام آباد(اے جے کے نیوز)سردارسکندرحیات خان کی طرف سے حکومت پرپنشن کی بندش کے حوالے سے لگائے گئے الزام اورواویلے کاڈراپ سین۔ناظم اعلیٰ حسابات آزادکشمیرنے ماہانہ پنشن کی ادائیگی کاحکم دیدیا جبکہ بقایاجات کی ادائیگی سے انکارکردیا۔لیٹرسوشل میڈیاپروائرل۔حکومتی ذرائع کے مطابق سابق صدرو وزیراعظم سردارسکندرحیات کی پنشن کامعاملہ حل کردیاگیاہے۔محکمہ حسابات ضلع کوٹلی کوسابق صدرووزیراعظم کو73 ہزارپنشن اداکرنے کی ہدایت،جبکہ بقایاجات کی ادائیگی سے معذرت کرلی۔منگل کو وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرکے گروپ کی طرف سے سابق صدرووزیراعظم سردارسکندرحیات خان کوپنشن کی ادائیگی کیلئے سوشل میڈیاپرجاری کیے گئے محکمہ حسابات مظفرآبادکے ناظم اعلیٰ کاضلعی اکاؤنٹس آفیسرکوٹلی کولکھے مکتوب میں کہاگیاہے کہ سابق صدرووزیراعظم کے پنش اکاؤنٹ پی پی اونمبر8286/c کوماہانہ پنشن 13/12/2018 سے73 ہزارجاری کی جائے۔تاہم بقایات کی ادائیگی سے معذرت کی جائے۔پنش کالیٹرجوناظم اعلیٰ حسابات کی جانب سے ضلعی اکاؤنٹس آفیسرکولکھاگیاہے سوشل میڈیاپروائرل ہوگیاہے۔سوشل میڈیاپراس بحث ومباحثہ جاری ہے اورمبینہ طورپرفاروق حیدرگروپ کی جانب سے یہ آفیشل لیٹروائرل کیاگیاہے۔واضح رہے کہ آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے مظفرآبادمیں دوروزقبل حکومتی وسیاسی حوالے سے موجودہ صورتحال پربات کرتے ہوئے کہاتھاکہ سردارسکندرحیات کامسئلہ پنشن کاہے جس کوحل کیاجائے گا۔ناظم اعلیٰ حسابات آزادکشمیرکی طرف سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرکوٹلی کومورخہ29 جنوری کومکتوب تحریرکیاگیاجس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ ترمیمی صدارتی آرڈیننس کے تحت موصوف کی زائدحاصل کردہ پنشن کوتحفظ فراہم کیاگیاہے اس طرح انہیں بقایاجات کااستحقاق نہیں ہے لہذاانہیں ماہانہ 73 ہزارروپے پنشن معہ بقایاجات جاری کی جائے۔واضح رہے کہ سردارسکندرحیات نے چاروزراء کے دورہ کوٹلی کے موقع پران سے شکوہ کیاتھا.

واضح رہے کہ وزراء حکومت راجہ نثار،مصطفی بشیر،بیرسٹرافتخارگیلانی اورکرنل وقارنورکی سردارسکندرحیات سے ملاقات 28 جنوری کوہوئی تھی جس میں انہوں نے پنشن بندہونے کاشکوہ کیاتھاجبکہ ناظم اعلیٰ حسابات کی جانب سے ضلعی اکاؤنٹس آفیسرکوٹلی کومکتوب 29 جنوری کوتحریرکیاگیاتھاجس سے یہ ظاہرہوتاہے کہ پنشن والامعاملہ اسی روزداخل کرلیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں