باغ،بازاری کتے نے ظالم قصاب کی شیطانیت بے نقاب کردی،عوام نے خوب دھلائی کے بعدپولیس کے حوالے کردیا

ریڑہ( ماجد چغتائی)بازاری کتے نے ظالم قصاب بے نقاب کردیا ریڑہ میں قصاب بے لگام مکروہ گوشت بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار عوام نے دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا مجسٹریٹ/نائب تحصیدار ریڑہ نے حاملہ بکری اور بچہ تلف بھاری جرمانہ کردیا تفصیلات کے مطابق ریڑہ شہر میں وٹنری ڈاکٹر نہ ہونے سے عوام قصابوں کےرحم و کرم پر ہیں حلال حرام کی کوئی تمیز نہیں گزشتہ روز ایک قصاب نے حاملہ بکری زبح کی جس کے پیٹ سے بچہ نکل آیا قصاب نے مردہ بچہ نالہ میں پھینک دیا اور گوشت بازار میں لے آیا قدرت کا کرنا کہ قصاب کہ پیچھے بازاری کتا وہ مرا ہوا بچہ منہ میں لیکر بازار میں آن پہنچا جس پر عوام نے تحقیق کی اور ثابت ہونے پر عوام نے دھلائی کے بعد مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی جس پر مجسٹریٹ /نائب تحصیلدار ریڑہ سردار عثمان اخلاق نے ہمراہ انچارج چوکی پولیس ریڑہ ماجد خان و اہلکاران نے موقع پر پہنچ کر گوشت صبط اور قصاب (بیریاں)سکنہ پناٹہ اور مخمود سکنہ چھتر نمبر دو کو گرفتار کرلیا عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ قصاب بے لگام ہو چکے ڈپٹی کمشنر باغ اینمل ہلتھ مقامی انتظامیہ کو اختیارات دیں تاکہ انکو کنٹرول کیا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں