بارشوں کاسلسلہ دوبارہ شروع،اس تاریخ سے کب تک بارشیں شروع رہیں گی؟

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 15 سے 17 فروری تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات اجمل شاد کے مطابق 14فروری کو پنجاب بھر میں بادلوں کا راج رہے گا، بوندا باندی بھی ہو گی،جمعہ 15 فروری کو موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ 17 فروریتک ژالہ باری اورگرج چمک کیساتھ 30ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات اجمل شادکا کہنا ہے کہ ماہِ فروری میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی،جبکہ رواں سال گرمی کی شدت بھی کم رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایاکہ مون سون سیزن بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے، رواں سال سیلاب آنے کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں