362

ضلع کوٹلی میں قتل کاافسوسناک واقعہ،تین خواتین سمیت چارافرادزخمی

نکیال(اے جے کے نیوز)ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال کے علاقے نارہ موہڑہ میں خاندانی رنجش پرلڑائی۔70 سالہ بزرگ قتل جبکہ 3 خواتین سمیت4 افرادزخمی۔پولیس تھانہ نکیال موقع پرپہنچ گئی اورقتل ہونے والے شخص کوہسپتال منتقل کیاجہاں بزرگ کاپوسٹ مارٹم کیاگیا۔زخمی خواتین کوبھی طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے ایک نامزدملزم گرفتارکرکے کارروائی کاآغازکردیا۔تفصیلات کے مطابق خاندانی رنجش پرلڑائی نارہ کارہائشی 70 سالہ بزرگ نزیرمحمدولدمیاں نورقوم گجراپنے بھتیجے کے ہاتھوں قتل۔ہسپتال میں قتل ہونے والے بزرگ کے پوتے عتیق احمدولدمحمدرفیق نے صحافیوں کوبتایاکہ ہمارے رشتہ دارحاجی گلداد،محمدلطیف،محمداویس،محمدگلفراز،محمد حبیب،محمد نوید،محمدابرار نے رات 8:30 ہمارے گھرپرحملہ کیااورہمارے داداکوقتل کردیااورگھرکی خواتین کوبھی زدوکوب کیا۔عتیق احمدنے کہاکہ محمداویس نے داداکے سرمیں ڈنڈامارکرقتل کیادیگرملزمان بھی مارکٹائی میں شامل تھے۔ملزمان کوگرفتارکرکے ہمیں انصاف دیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں