156

ایس ایچ اوڈڈیال کی دبنگ کاررووائیوں نے جرائم پیشہ افرادکوحواس باختہ کردیا، متعدد ملزمان گرفتار، منشیات سمیت بھاری مقدار میں رقم برآمد

ڈڈیال(اے جے کے نیوز)ایس ایچ اوڈڈیال شہزادچوہدری کی دبنگ کارروائیوں نے جرائم پیشہ افرادکوحواس باختہ کردیا۔منشیات فروشوں سمیت قماربازگرفتار۔ملزمان سے تفتیش شروع،اہم انکشافات متوقع۔تھانہ پولیس ڈڈیال کی منشیات فروشوں،جواریوں اورجرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی۔4 گرفتار،منشیات،چرس،ہیروئن اورجوئے پرلگی ہوئی رقم مبلغ36 ہزارروپے اورتاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوچوہدری شہزادنے معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے اکرم گجرسکنہ گڑھاانب کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 50 گرام ہیروئن ،سفیرولدبشیرسکنہ بہاری،عبدالمالک پٹھان سکنہ لوہردیئرخیبرپختونخواہ کے قبضہ سے250 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے جبکہ ایک اورکارروائی میں بھروٹیاں جنگل میں ASI سمیع اللہ نے معہ DFC نصیب ودیگرنفری کے چھاپہ مارکر جواریوں رمضان ولدشیرعالم،سخاوت مغل سکنہ حویلی ڈڈیال کوگرفتارکرلیاجبکہ 4/5 جواری جنگل میں بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے جنکی تلاش جاری ہے جبکہ کارروائی کے دوران تاش کے پتے اورمبلغ 36 ہزارروپے جواء پرلگی ہوئی رقم برآمدکرکے ملزمان کیخلاف قماربازی ایکٹ میں مقدمہ درج کرلیا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت وال چاکنگ ایکٹ میں بھی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں