مردوں کی عریاں وڈیوبناکربلیک میل کرنے والی حسینہ سمیت پولیس کانسٹیبل گرفتار ،دوران تفتیش تہلکہ خیزانکشافات ،مرد حضرات قدم سنبھال کررکھیں

پاکپتن(اے جے کے نیوز)پاکپتن پولیس نے عریاں ویڈیوبناکرمردوں کوبلیک میل کرنے والی خوبروحسیناؤں کے گروہ کے ایک پولیس کانسٹیبل اوراسکی خوبروساتھی لڑکی کوگرفتارکرتے ہوئے بلیک میل کرکے وصول کیے جانے والی لاکھوں روپے کی رقم بھی برآمدکرلی۔یہ خوبرولڑکیاں رانگ کال کے ذریعے مردوں کوٹریپ کرتیں اورپھرانکی فحش ویڈیوبناکربلیک میل کرکے لاکھوں روپے وصول کرتیں،بات نہ ماننے کی صورت میں ویڈیوگھروالوں اورسوشل میڈیاپراپ لوڈکرنے کی دھمکیاں دیتیں۔خوبرولڑکی کے انکشاف پراس گروپ میں شامل ایک پولیس کانسٹیبل کوگرفتارکرلیاگیا۔دوران تفتیش بلیک میلرلڑکی اوراسکے ساتھی کے انکشاف پر ساہیول،میرپور،اوکاڑہ،پاکپتن اورعارف والاکی حسین بلیک میلرلڑکیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پاکپتن پولیس نے ان کے شکارمظہرنامی شخص کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے بلیک میلرلڑکی اوراس کے ساتھی پولیس کانسٹیبل کوگرفتارکرلیاتھا۔باقی تمام گروہ کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں