راولاکوٹ،بدنام زمانہ قتل کااشتہاری ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

راولاکوٹ(خورشیدبیگ سے)تھانہ پولیس داتوٹ اور تھانہ پولیس تھوراڑ کی مشترکہ کاروائی۔ بدنام زمانہ قتل کا اشتہاری ملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پونچھ ، ایس ایس پی پونچھ اور ڈی ایس پی پونچھ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پولیس داتوٹ محمد وحید خان، ایس ایچ او تھانہ تھوراڑ محمد نسیم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ریڈ کرتے ہوئے بدنام زنانہ اشتہاری ملزم رفاقت حسین کو سہرا گلہ لاگڑیاٹ سے گرفتار کر کے حوالات بند کر دیاہے ۔ ملزم سے اسلحہ، ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل ، اقدام قتل،ڈکیتی ،اغوا اور دیگر مقدنات میں مطلوب تھا جو ایک عرصہ سے مفرور تھا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں