آزادکشمیرمیں قتل کے ملزمان کوچارچار بارپھانسی سے لٹکانے کی سزاسنادی گئی

میرپور(اے جے کے نیوز)ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت میرپورنے کاکڑہ ٹاؤن کے زرگراوراسکی بیوی بچوں کے قتل کافیصلہ کرتے ہوئے مجرمان ارسلان ارشد،فیضان مصطفی کوچارچاربارسزائے موت اوردس دس لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی۔عدالت میں سرکارکی جانب سے آصف حسین ایڈووکیٹ،مستغیث مقدمہ کی جانب سے راجہ انعام اللہ،محمدالیاس خواجہ منجانب ملزمان پیش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق میرپوراسلام گڑھ میں سنٹرل جیل میرپوربندچارافرادکے قتل میں ملوث دوملزمان کوایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت میرپورنے چارچارمرتبہ سزائے موت اور10,10 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی۔تفصیلات کے مطابق مجرمان ارسلان ارشداورفیضان مصطفی ساکنان گجرات نے کاکڑہ ٹاؤن میں حمیدزرگراوراسکے بیوی اوردوبچوں کو2011 میں بے دردی سے قتل کیاتھا۔عبدالمجید،فرزانہ بی بی،نبیل اورنبیلہ کی نعشیں برآمدہوئی تھیں۔پولیس اسلام گڑھ نے موقع پرپہنچ کرنعشیں تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کروایا۔پولیس نے ملزمان ارسلان ارشدولدارشداورفیضان مصطفیٰ ولدمصطفیٰ کوگرفتارکیااورعدالت نے طویل بحث کے بعدملزمان کوچار،چاربارسزائے موت اوردس10 کالاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی۔ملزمان سنٹرل جیل میں قیدہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں