255

آزادکشمیر:ہینڈگرنیڈسے حملہ،دوتین خواتین سمیت تین افرادزخمی

میرپور(اے جے کے نیوز)میرپورکے نواحی علاقے منگلانکی میں واقع گھرپرہینڈگرنیڈسے حملہ،دوخواتین سمیت تین افرادزخمی۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔زخمیوں کے ورثاء نے نزاکت علی ولدمحمد حمید اورعاقب ولدماسٹرخادم پرالزام عائدکردیا۔ہمیں کافی عرصہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں اورپولیس کوبھی تحفظ کے لیے درخواست دی تھی،زخمیوں کاموقف۔تفصیلات کے مطابق منگلانکی میں ہینڈگرنیڈحملے میں دوخواتین نفیسہ بیگم زوجہ محمدناظم ایوب عمر18 سال،شاہ بیگم زوجہ محمداسماعیل عمر 95 سال،ریاض ولدغلام محمدعمر60 سال شدیدزخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پرمنگلا پولیس موقع پرپہنچ گئی۔زخمیوں کے ورثاء کے مطابق تین سال قبل چوہدری انوارالحق نکی قتل کیس کے بعدہمیں نزاکت حیات ولدمحمدحمید اورعاقب ولد ماسٹرخادم وغیرہ سے قتل کرنے جیسی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں