باغ،چوردکان کاصفایاکرگئے

 ریڑہ(سردارماجدچغتائی سے) ریڑہ میں چوروں کی دیدہ دلیری رات نو ببے سے۔پہلے واردات ڈال گئے چور دکان کا صفایا کر گئے تقربیاً 2 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائیل لوڈ ڈیوائسسز نقدی اور کارڈ لیکر فرار ہوگئے فرینڈز موبائل کے مالک سردار شہزاد سلیم نے تفصیلات بتاتے ہوئےکہا کہ گزشتہ روز خسب معمول اپنی دوکا بند کرکے گیا رات نو بجے چوکیدار آیا تو شٹر کھلا پایا جس پر چوکیدار نےاپنا نیا تالہ یہ سوچ کر لگادیا کہ شائد مزکورہ دوکاندار تالہ لگانہ بھول گیا صبح جب دوکان مالک پہنچا تو دیکھا کہ وہ لٹ چکا ہے دوکان مالک نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک اجنبی شخص نے دوکان کے متعدد چکر لگائے اور حیلے بہانوں سے دوکان کی ریکی کرتا رہا تاجر کے لٹ جانے کی خبر پولیس چوکی ریڑہ کے انچارج ماجد خان موقع پر پہنچ گئے اور وقوعہ کی چھان بین کے بعد تلاش شروع کردی گئی اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنما سردار جنت حسین کیپٹن صدیق خان سردار نثار خان سردار افصل رفاقت عاجز ملک محمد علی و دیگر نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں