757

آزادکشمیرکے اہم علاقہ میں تین منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا

آٹھ مقام (اے جے کے نیوز) گریس ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے تین منزلہ مکان تباہ، برف باری کی سے بجلی مواصلات کا نظام درہم برہم، زشاہرائے نیلم برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد جگہوں سے بند ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام کا دارلحکومت مظفرآباد سے رابطہ منقطع۔ حکومت انتظامیہ غائب۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح چھ بجے کے قریب گریس ویلی ہلمت میں حسن میر ولد سلطان میر کا تین منزلہ مکان برفانی گلیشیئر کی زد میں آکر زمین بوس ہو گیا ہے ۔ خطرہ کی وجہ سے اہلخانہ پہلے ہی گھر سے نکل چکے تھے۔ قریبی متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ بالائی علاقوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے گھروں کو نقصان پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ برف باری کا سلسلہ جاری ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھمقام میں 12 گھنٹوں سے بجلی بند ہے ٹرانسمیشن لائنوں کو بری طرح تباہ ہو گئی ہیں۔ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے مظفرآباد آٹھمقام شاہرائے نیلم بند ہے۔ رابطہ سڑکیں پیدل راستے بھی بند پڑے ہوئے ہیں خطرہ کے پیش نظر لوگ گھروں میں محصور ہیں حکومت انتظامیہ صورتحال سے نمٹنے کے بجائے ایسے غائب ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگھ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں