میاں نوازشریف کے بعدایک اورسابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(اے جے کے نیوز) احتساب عدالت نے اختیارات سے تجاوز کرنے سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔

عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے وارنٹ کی متعلقہ سفارتخانے سے تعمیل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25فروری تک ملتوی کر دی۔علاوہ ازیں احتساب عدالت میں رابی سینٹر گلبرگ میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کیس پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی۔مزیدبرآں احتساب عدالت نے گاڑیوں کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملزم شفیق حالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں