61

لاثانی یوتھ فورس تحصیل سماہنی ضلع بھمبرکی واحدجماعت ہے جوسیاست سے پاک ہے،راجہ اظہراقبال کی اے سی سماہنی سے گفتگو

اسلام گڑھ (راجہ کامران حسین سے )لاثانی یوتھ فورس تحصیل سماہنی ضلع بھمبر آزاد کشمیرکی واحد جماعت ہے جو سیاست سے پاک ہے لاثانی یوتھ فورس نوجوانوں کی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار لاثانی یوتھ فورس کے مرکزی چئیرمین راجہ اظہر اقبال نے اسٹنٹ کمشنر سماہنی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ میں لاثانی یوتھ فورس کے تمام یونین کونسل کے چیئرمین اورموزہ جات کے سرپرست اور تمام نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے برادری اظم اور پارٹی اظم کو ختم کر کے لاثانی یوتھ فورس کے گلدستے کو مضبوط بنایا الحمداللہ مجھے فخر ہے آپ سب نوجوانوں پر جنہوں نے تمام یونین کونسل میں فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کیا یہ سب کریڈٹ آپ سب نوجوانوں کو جاتا ہے میرا آپ کے لۓ ایک پیغام ہے ہم نے حق اور سچ کی آواز کو بلند کرنا ہے مخلوق خدا کی خدمت کر کہ اپنے اللہ کو راضی کرنا ہے ہم نے کسی پر تنقید کر کے کسی کا دل نہیں دکھانا بلکہ ہم سب کو دعوت دیتے ہیں آؤ مل کر مظلوم کشمیریوں کی عواز بلند کریں آؤ مل کر تعلیمی ماحول کو بہتر بنائیں آؤ مل کر انسانیت کی خدمت کریں آؤ مل کر نوجوان نسل کو منشیات سے بچائیں آؤ مل کر لکڑ سمگلنگ کرنے والوں سے جنگل کو بچائیں آؤ مل کر جنگل کو آگ سے بچائیں آؤ مل کر دو بھائیوں کو راضی کرنے میں اپنا کردار ادا کریں یہ سب چیزیں صدقہ جاریہ ہیں دنیا میں سب سے طاقت ور چیز صدقہ جاریہ ہے اللہ تعالی ہم سب کو اپنے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں