افسوسناک خبر،لاکھوں دلوں کی دھڑکن، کرینہ کوزیادتی کے بعدقتل کردیاگیا

ماسکو:روس کے شہر اورن برگ میں 20 سالہ ماڈل گرل کرینہ شنکینا کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرینہ ایک کرایہ دار کو اپنا مکان دکھانے لے گئی تھی جس نے نوجوان ماڈل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ ماڈل کی لاش گھر کے باتھ ٹب سے برہنہ حالت میں برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کرایہ دار کے روپ میں آیا اور کہا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ 20 سالہ ماڈل کرینہ اسے مکان دکھانے لے گئی جہاں ملزم کی نیت خراب ہوگئی ۔ ملزم نے پہلے کرینہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ بیہوش ہوگئی۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کی بیہوشی کا فائدہ اٹھایا اور باتھ روم میں جا کر پانی کا ٹب بھر دیا اور اسے ڈبو کر قتل کرکے فرار ہوگیا۔

قتل کی تحقیقات کے مطابق ملزم نے کرینہ کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس پر تشدد کرکے اسے بیہوش کیا جس کے بعد باتھ ٹب میں ڈبو کر قتل کیا۔

پولیس نے ماڈل گرل کے قتل کے الزام میں 2 بچوں کے باپ 31 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو فنگر پرنٹس کی مدد سے اس کے گھر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ ٹی وی دیکھ رہا تھا۔ ملزم نے پہلے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا لیکن بعد میں مکر گیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی آخری رسومات میں 150 لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں