وہ آدمی جس کا مردانہ عضو غائب ہوگیا کیونکہ۔۔۔

میلبرن(نیوز ڈیسک) سو طرح کے جنسی مسائل کے بارے میں آپ نے سنا ہو گا لیکن کیا کبھی یہ بھی سنا کہ کسی بدنصیب شخص کا مردانہ عضو ہی غائب ہو گیا؟ اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ایک آسٹریلوی شخص کے ساتھ پیش آیا ہے جسے دیکھنے والے ڈاکٹر بھی حیران و پریشان ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس 44سالہ شخص کے جنسی اعضاء کے اردگرد اور خصوصاً خصیوں میں اتنی سوجن پیدا ہوگئی کہ اس کا مردانہ عضو اس میں غائب ہو کر رہ گیا۔ 

اخبار ’’دی مرر‘‘ کے مطابق اس شخص کا مسئلہ اس قدر سنگین ہوگیا کہ بالآخر ڈاکٹروں کو آپریشن کرکے جلد کا ایک حصہ کاٹنا پڑا جس کے بعد اس کا نازک حصہ قدرے باہر آسکا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ شخص جنسی اعضاء کی کمیاب بیماری ’’جینیٹل لمفو ایڈیما‘‘ میں مبتلا ہے۔ 

اس کا مسئلہ کئی سال پرانا تھا لیکن چند ماہ قبل اس میں سنگینی آگئی جس کے باعث اسے ہسپتال جانا پڑا۔ شدید سوجن کے باعث اس کے خصیے اس قدر بڑے ہوگئے کہ اس کے لئے حرکت کرنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق خصیے سوجن کے باعث 30 سینٹی میٹر تک پھیل گئے تھے جبکہ سوجی ہوئی جلد غیر معمولی طور پر سخت اور موٹی ہوگئی تھی۔ اس عجیب و غریب جنسی مسئلے کی تفصیلی رپورٹ سائنسی جریدے ’’برٹش جرنل آف میڈیسن‘‘ میں شائع کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں