متحدہ عرب امارات میں بسنے والوں کیلئے بڑی خبر،مزیدچارقسم کے جرمانے متعارف

ابوظہبی(اے جے کے نیوز)متحدہ عرب امارات میں مزیدچارقسم کے ٹریفک جرمانے متعارف کرادیئے گئے ہیں۔ابوظہبی پولیس کے مطابق جوڈرائیورحضرات کراسنگ پرراہگیروں کوسڑک کراس کرنے میں رکاوٹ بنتے ہیں ان پرپانچ سودرہم کاجرمانہ عاہدہوگااوران کے لائسنس پرچھ بلیک پوائنٹس کااندراج بھی ہوگا۔محکمے کی جانب سے راہگیروں کیلئے بنی کراسنگ اورسکولوں کے قریب پرلگائے گئے ریڈارجلدکام کرناشروع کردینگے۔اگرکوئی شخص اپنی گاڑی عین راہگیروں کیلئے بنی کراسنگ کے اوپرروکتاہے توایسی صورت میں اس پرپانچ سودرہم کاجرمانہ عائدکیاجائے گا۔اسی طرح اگرکوئی شخص اپنی گاڑی اچانک اس اندازسے روکتا ہے کہ اس سے راہگیروں کی جان کوخطرہ لاحق ہویاانکومحفوظ طریقے سے سڑک پارکرنے میں دشواری ہوتوپھرچارسودرہم کاجرمانہ ہوگا۔اگرکوئی ڈرائیوراپنی گاڑی سڑک کنارے کے فٹ پاتھ پرپارک کرتاہے تو اسے جرمانے کی مدمیں چارسودرہم اداکرناہونگے۔کراسن پرنصب ان وارننگ ڈیوائسزمیں آرٹیفیشل اینٹلی جنس سسٹم کی سہولت موجودہے۔ابوظہبی پولیس کے مطابق مستقبل میں راہگیروں کیلئے پل اورسرنگیں بھی بنائی جائینگی۔اس کے علاوہ سڑکوں کے کنارے کھلی جگہوں کوبندکیاجائیگاتاکہ راہگیران غیرمخصوص جگہوں سے سڑک کراس کرنے کی کوشش میں حادثات کاشکارنہ ہوں۔متحدہ عرب امارات میں راہگیروں کوسب سے زیادہ ٹریفک حادثات ابوظہبی میں پیش آتے ہیں۔اس کی بڑی وجہ ڈرائیوروں کی جانب سے راہگیروں کاخیال نہ رکھناہے۔پولیس نے ڈرائیورزکوتاکیدکی ہے کہ وہ سڑک پارکرنے والے افرادکودیکھ کرگاڑی محتاظ اندازسے چلائیں۔کراسنگ،شاپنگ مالزاورانڈسٹریل ایریامیں رفتارکم کرلیں اورراہگیروں کوپہلے گزرنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں