ریاض سنٹرل ریجن سعودی عرب میں PTI کابہترین کارکردگی پرریجن کے مختلف الیکٹڈڈباڈیزکواعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کاپروگرام منعقدہوا

الریاض(سردار صغیر برقی) ریاض سنٹرل ریجن سعودی عرب میں پی ٹی آئی کا بہترین کارکردگی پر ریجن کے مختلف الیکٹڈ باڈیز کو اعزازی سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد ہوا، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں چیف آرگنائزر زلقرنین علی خان کی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جو کے اسسٹنٹ چیف آرگنائزر جناب ظفر علی خان صاحب نے خود معزز ممبران کو پیش کیے. پروگرام میں میزبانی کے فرائض الیکشن کمیشن کے ممبر جناب ڈاکٹر سلمان شاہد نے انجام دیئے جبکہ مہمانوں کو باقاعدہ ویلکم چیرمین جناب احمد رضا علوی صاحب نے کیا. ریاض سٹی کے صدر بخت شیر علی خان نے خطاب کرتے ہویے کہا کے اس قسم کے سرٹیفکیٹ دینے سے کارکن کو بہت حوصلہ ملتا ہے اور آیندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیئے جبکہ ایگزیکٹیو ممبر عبدالقیوم کا کہنا تھا کے اس قسم کے پروگرام مستقبل میں بھی ہونے چاہیئے تاکہ کارکن زیادہ سے زیادہ محنت کریں ،کوراڈینیٹر میڈل ایسٹ کے مصطفیٰ خان کا کہنا تھا کے سرٹیفکیٹ دینے کا مقصد کارکن اور الیکٹڈ باڈیز کو حوصلہ دینا ہے تاکہ مستقبل میں بھی یہ مزید محنت اور لگن سے اپنی خدمات جاری رکھیں. مجمعے سے شفیع اتمانخیل، عبدالحکیم، رشاد مندوخیل، افضل القیوم، محمد رضوان، عمرا خان، شعیب محمد، ندیم بھٹی، فضل رحیم، رانا کاشف نے بھی خطاب کیا، اس کے علاوہ ایونٹ میں القسیم سٹی کے صدر سعید احمد اور مزاہمیہ سٹی کے صدر اکرام، بلاول فیض، خرم خان، گلزیب کیانی، رمیز خان، محمد کمال، اور وسیم خان نے بھی خصوصی شرکت کی . آخر میں مہمان خصوصی نے آنے والے تمام مہمانوں، کارکنوں، اور میڈیا کے منیراحمد شاد اور ندیم شیر کا شکریہ ادا کرتے ہویے زوالقرین صاحب کا پیغام بھی پہنچا دیا کے انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوکر ایک نیا پاکستان بنے گا انشاءاللہ اور عمران خان صاحب کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور اب ہمیں مزید محنت کی ضرورت کرنی پڑے گی. ظفر علی خان صاحب کا مزید کہنا تھا کے انشاءاللہ اس قسم کے ایونٹ مزید بھی ہونگے انشاءاللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں