617

ایساملک جہاں جنسی خواہشات کومٹانے کیلئے گڑیوں کوترجیح دی جانے لگی

مصنوعی ذہانت کی حامل جنسی گڑیائیں کی بڑھتی ہوئی مقبولت کو بنی نوع انسانیت کو درپیش بڑے خطرات میں شمار کیا جا رہا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ان جنسی گڑیاﺅں کے باعث مرد، خواتین میں جنسی رغبت کھو دیں گے اور بچے پیدا کرنے چھوڑ دیں گے۔ ماہرین کے مطابق اس کی عملی مثالیں سامنے آنی شرو ع ہو گئی ہیں۔

جاپان میں اس حوالے سے کئے گئے سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ جوں جوں جاپان میں جنسی گڑیائیں فروغ پا رہی ہیں، اس رفتار سے جاپان کی آبادی میں کمی واقع ہونی شروع ہو چکی ہے۔ مرد خواتین کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کی بجائے ان گڑیاﺅں کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ جاپان میں ان گڑیاﺅں کی مقبولیت اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ حال ہی میں ایک 35 سالہ شخص اکی ہیکو کونڈو نے جنسی گڑیا کے ساتھ باقاعدہ شادی کر لی ہے۔

کنگز کالج لندن کی سینئر لیکچرار ڈاکٹر کیٹ ڈیولین کا کہنا ہے کہ ”مردوں میں جنسی گڑیاﺅں کے بڑھتے رجحان پر جاپان میں تحفظات شروع ہو چکے ہیں۔ جاپان جیسے ممالک میں تنہائی لوگوں کا ایک بڑا مسئلہ ہے، شاید اسی لیے وہاں یہ جنسی گڑیاﺅں کا استعمال تیزی سے عام ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال جاپان کی آبادی میں 1899ء کے بعد سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی اور بچوں کی پیدائش کی شرح بحران کی حد تک گر گئی۔ 2018ء میں جاپان میں گزشتہ سال کی نسبت 4 لاکھ 48 ہزار کم بچے پیدا ہوئے اور اس کی وجہ وہاں جنسی گڑیاﺅں کی مقبولیت قرار دی جا رہی ہے۔ جس شرح سے ان جنسی کھلونوں کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اسی شرح سے بچوں کی پیدائش کم ہو رہی ہے۔ “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں