درہم،سعودی ریال اورڈالرجمع کرنے والوں کیلئے بُری خبر

کراچی (این این آئی)نلکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری ہے ۔جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید37پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید37 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.52روپے سے گھٹ کر138.15روپے اور قیمت فروخت138.62 روپے سے گھٹکر138.25روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.20روپے سے گھٹ کر138.00روپے اورقیمت فروخت139.70روپے سے گھٹ کر138.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں50پیسے کااضافہ اور برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158.00روپے اورقیمت فروخت159.00روپے سے بڑھ کر159.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید180.50روپے اورقیمت فروخت182.00روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے اور قیمت فروخت میں5پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی10پیسے اور قیمت فروخت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.70روپے سے گھٹ کر36.60روپے اور قیمت فروخت37.00روپے سے گھٹ کر36.95روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.70روپے سے گھٹکر37.60روپے اورقیمت فروخت38.00روپے سے گھٹ کر37.95روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے اور قیمت فروخت22.00روپے پرمستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں