سحرش سلطان کی طرح متعددغریب بچیوں اوربچوں کے حقوق اس نااہل حکومت نے چھین لیے،پیرسیّدعارف گیلانی

کھوئی رٹہ (اے جے کے نیوز)جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفی کے سربراہ ،پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی رہنماو زیب سجادہ نشین دربار عالیہ پناگ شریف پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں قبضہ مافیاکا راج ختم ہونے والاہے عوام جلد خوشخبری سنیں گے انتقامی کاروائیاں برداشت نہیں عمران خان کے ویثرن کو گھر گھر پہنچانے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں تاکہ آزاد کشمیر کے نااہل حکمرانوں سے کشمیر ی قوم کی جان چھوٹے ،سحرش سلطان کی طرح کئی غریب بچیوں اور بچوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کی گئی جو کہ آزاد حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے نیب پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی کرپٹ عنا صر کے خلاف کاروائی کرے سائیوال واقعہ کے زمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے تاکہ ائندہ کوئی ایسا واقع نہ ہو سکے عمران خان ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست کے نعرہ کو جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں گے سردار عبدالقیوم نیازی کی پی ٹی آئی ازاد کشمیر میں شمولیت سے پارٹی مظبوط ہوئی شامل ہونے والوں کو جائز مقام بھی دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا پیر سیدعارف گیلانی نے کہاکہ آزاد کشمیر میں اس وقت قبضہ مافیاکا راج ہے عوام کے جائز حقوق بھی نہیں دئیے جا رہے سحرش سلطان کیس حکومت آزاد کشمیرکے منہ پر طمانچہ ہے میرٹ میرٹ کرنے والوں نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں آزاد حکومت کا جلد بوریا بستر گول ہونے والا ہے عوام کے ساتھ ناانصافیاں اور انتقامی کاروائیاں موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ،برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی کا پی ٹی ائی میں شامل ہونا نیک شگون ،پارٹی کو تقویت ملے گی شامل ہونے والوں کو جائز مقام دیا جائے تحریک انصاف کی گورنمنٹ عوامی مسائل ان کی دہلیز پہ حل کرے گی عوام کرپٹ عناصر اور کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑی ہو کرپشن کے خاتمے کے لئے کرپٹ لوگوں کااحتساب ضروری ہے ریاستی اداروں کے افیسران چاپلوسی کرنے کے بجائے عوام کے مسائل سنیں اور ان کو حل کریں پیر سید عارف گیلانی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم کو شعور دیا غریب لوگوں کے لئے شیلٹر ہوم کا قیام ریاست مدینہ کی طر ز پر پہلاقدم ،قوم سے کئے ہوئے وعدے پورے کریں گے اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں نے اپنی ہی تجوریاں بھری لیکن عمران خان نے اسلامی نظام کے لئے کوشش کی جلد پاکستان میں نظام مصطفی کا قیام ہو گا عمران خان امید کی کرن عوام کی نظریں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف ہیں عوام کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں جلد آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی آنے والی ہے اس موقع پر پیر سید مشتاق حسین شاہ گیلانی ،سید صابر حسین شاہ ،امیدوار اسمبلی ماجد حیدری ،چوہدری شفاعت ،سید شبیر کاظمی ،ارسلان راجہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں