بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افرادکے چنگل میں پھنس رہی ہے،راجہ کامران حسین

اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی)اسلام گڑھ اور اس کے گرد ونواخ میں بے روز گاری کا سونامی تباہی مچانے لگا ۔نوجوان نسل فرسٹریشن کا شکار ہو کر سٹریٹ کرائم میں ملوث ہو رہی ہے ۔منشیات فروشوں نے بھی نوجوانوں کو پھنسانے کے لئے پھندے تیار کر رکھے ہیں ۔لگژری زندگی ہر کسی کا خواب ،اس خواب کی تعبیر کے لئے نوجوان نسل مختلف معاشرتی برائیوں کا شکار ہو رہی ہے ۔سابقہ حکومت کی عدم توجہ سے بے روز گار ی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق سیکرٹری اطلاوعات چنار یریس کلب اسلام گڑھ راجہ کامران حسین نے چنار پریس کلب کے نومنتخب باڈی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ نوجوانوں نے آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت سے امیدیں باندھ لیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ اور اس کے گردونواخ میں اپ ریزنگ کے بعد بے روز گاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔اپ ریزنگ سے قبل اس علاقہ کے مکینوں کا دارومدار زراعت اور اور سیز کشمیریوں پر تھا ۔اپ ریزنگ کی وجہ سے زراعت کے ذریعے اپنی زندگی بسر کرنے والے بھی فارغ ہو گئے ہیں ۔بے روز گاری کی وجہ سے نوجوان نسل انسانی سمگلروں ،منشیات فروشوں اور نوسربازوں کے دام فریب میں پھنس رہی ہے ۔ایسے میں حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمتیں مہیا کرے یا نوجوانوں کو بلا سود قرضے دے تاکہ نوجوان اپنی روزی روٹی کا بندونست آسان طریقہ سے کر سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں