بھارت انسانیت کاقاتل،ایل اوسی پرگولہ باری کرناکھلی دہشتگردی ہے،پی ٹی آئی آزاد کشمیردبئی کے رہنماؤں کااظہارخیال

کھوئی رٹہ (سردار ساجد آزادسے) تحریک انصاف آزاد کشمیر دبئی کے رہنما ؤں زاہد چوہدری ، فیصل خان ، عدنان خلیل ،صمد ریحان کیانی ، بابر شبیر ، ظہیر عباس ، محمد عمران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی ظلم و تشددانسانی حقوق کی پامالیاں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتیں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بدترین مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں بھارت انسانیت کا قاتل اور دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے عالمی ادارے بھارت میں کشمیریوں پر ہونے والے بے پناہ مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر دبئی کے رہنما ؤں زاہد چوہدری ، فیصل خان ، عدنان خلیل ،صمد ریحان کیانی ، بابر شبیر ، ظہیر عباس ، محمد عمران نے الیکٹرونکس و پرنٹ میڈیا کے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رہنماؤں نے کہا کہ حقوق انسانی کے علمبردار اور بنیادی انسانی حقوق کے عالمی دعویدار کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودرادیت اور اقوام متحد ہ دہرا معیار ترک کر کے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں رہنماؤں نے کہا کہ بھارت اس خطہ کے لیے امن کا دشمن بن چکا ہے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے معصوم لوگوں کو قتل کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی فوج نے ظلم و ستم کی حد کر دی ہے عالمی طاقتیں فی الفور بھارت کو اس ظلم سے روکیں ورنہ اس خطہ کو بارود کا ڈھیر بننے میں دیر نہیں لگے گی اور پھر بھارت کا نام و نشان مٹ جائے گا صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی نفی کی ہے بھارت کس منہ سے یوم جمہوریت منا رہا ہے کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگ کے بھارت کا یوم جمہوریہ منانا شرمناک ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل ہو رہا ہے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے یوم جمہوریہ سے پہلے ہی وادی بھر میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی تھی انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا بھارت کے کئی ٹکڑے ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں