حکومت نے عوام کوبڑاتحفہ دیدیا،یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی جان کرآپ خوش ہوجائینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنادی ، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی نے اوگرا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری 30 جنوری کی رات وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزلکی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں