آزادکشمیرمیں عوام کارکھوالاASI تھانے میں خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑاگیا

ہجیرہ (اے جے کے نیوز)چوری کی واردات میں گرفتار ملزمان سے تھانہ ہجیرہ ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہن کے ساتھ اپنے کمرے میں اے ایس آئی قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہجیرہ کے نواحی علاقے کاموڑہ تیتری نوٹ بازار میں تین دوکانیں لوٹنے والے چور تھانہ ہجیرہ میں گرفتار تھے کہ ان کی بہن سے ملاقات کے لیے تھانہ ہجیرہ آئی تو اے ایس آئی گوہر کاظمی تھانہ کے کمرے میں مقامی وکیل نے قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا اس واقعہ کی اطلاع کے بعد ڈی ایس پی تھانہ پہنچ گئے ہیں ۔باوثوق ذرائع نے انکشاف کیاکہ ملزم اے ایس آئی کومعطل کردیاگیااورواقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اس واقعہ پر مقامی لوگوں میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے عوامی حلقوں نے وزیراعظم،چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سے نوٹس لینے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہیاس سے قبل بھی تھانہ ہجیرہ میں ایک پولیس اہلکار لڑکی کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا تھا اس کے خلاف بھی سخت کارروائی نہ ہونے کے باعث آج ایک اور بیٹی کی عزت تھانہ ہجیرہ میں تار تار کر دی گئی زرائع کے مطابق طلاق یافتہ لڑکی ہے اے ایس آئی اسے زبردستی تھانہ میں اپنے کمرے میں لے گیا اور قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا پونے چھ بجے تک آنے والی اطلاع کے مطابق پولیس کسی کو تھانے کے اندر نہیں جانے دے رہی ہے تھانہ کے اندر قیصر ایڈوکیٹ اور انتظامیہ کے کچھ لوگ مذاکرات میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “آزادکشمیرمیں عوام کارکھوالاASI تھانے میں خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑاگیا

  1. Why r u spreading fake news.
    U have no any valid source of this news.
    Someone want to disgrace this officer on a personal dispute.
    Nothing else

تبصرے بند ہیں