126

موبائل فونزکی قیمتوں میں ہوشربااضافہ،جان کرعوام کے ہوش اُڑ جائینگے

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھانے کے باعث موبائل فونز کی قیمتوں میں 20ہزار روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے موبائل فونز پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد سے بڑھا کر 44 سے 52 فیصد تک کردی ہے ۔الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹیز، جی ایس ٹی، لیوی اور انکم ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے۔اس کے علاوہ استعمال شدہ فونز کی درآمد پر ٹائپ اپرول کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔صدر الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد رضوان نےکہاہے کہ حکومتی فیصلے سے موبائل فونز کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں