231

حکومت نے عوام پرایک اوربم گرادیا،انتہائی اہم چیزمہنگی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر تے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ )نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کےمطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا۔ واضح رہے دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھاجس کے لیے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں